روس: انوکھی واردات، ڈاکو 23 میٹر طویل ریل برج لے اُڑے
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس میں ڈاکوؤں نے انوکھی چوری کی واردات کی جس میں 23 میٹر طویل ریل برج ہی لے اڑے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چوروں نے فن لینڈ کی سرحد کےنزدیک دریائے امبا پر بنے برج کا 56 ٹن لوہا چرانے کے لیے برج کا پورا ڈھانچہ ہی چرا لیا۔
حکام اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں پتہ چلا کہ لوہا چرا لیا گیا ہے، فضا سے لی گئی تصویر جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریک کے درمیان سے بھاری بھر لوہا چرایا گیا ہے جو 56 ٹن وزنی اور 23 میٹر لمبا ہے۔روس کے سب سے بڑے اخبار ماسکو ٹائمز کے مطابق ضلعی انتظامیہ سمیت اعلیٰ حکام نے نوٹس لیکرتحقیقات شروع کر دی ہیں ۔