مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشتگردی، مزید 4 کشمیری نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی عید پر بھی بربریت جاری ہے، بھارتی فوج نے پلوامہ میں مزید 4 نوجوان شہید کر دئیے۔
پلواما میں رات گئے سرچ آپریشن کی آڑ میں دہشت گردی کی گئی جس میں 4 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، قابض فوج نے گھروں میں گھر کس کشمیریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج بن گئے، سڑکوں پر بھارتی فوج کے خلاف نعرے لگائے۔ ظالم فوج مظاہرین کو طاقت کے زور پر قابو کرنے کی کوشش کرتی رہی، فورسز نے نہتے افراد پر پیلٹ گنز چلا دیں۔ادھر کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی۔