Results 1 to 2 of 2

Thread: دستکیں دیتی ہیں شب کو درِ دل پر یادیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 دستکیں دیتی ہیں شب کو درِ دل پر یادیں


    دستکیں دیتی ہیں شب کو درِ دل پر یادیں
    کچھ نہیں ہے مگر اس گھر کا مقدّر یادیں

    ڈھونڈھتی ہیں تری مہکی ہوئی زلفوں کی بہار
    چاندنی رات کے زینے سے اتر کر یادیں

    عشرتِ رفتہ کو آواز دیا کرتی ہیں
    ہر نئے لمحے کی دہلیز پہ جا کر یادیں

    رنگ بھرتی ہیں خلاؤں میں ہیولے کیا کیا
    پیش کرتی ہیں عجب خواب کا منظر یادیں

    نہ کسی زلف کا عنبر، نہ گلوں کی خوشبو
    کر گئی ہیں مری سانسوں کو معطّر یادیں

    کم نہیں رات کے صحرا سے مرے دل کی فضا
    اور آکاش کے تاروں سے فزوں تر یادیں

    مشعلِ غم نہ بجھاؤ کہ شکیبؔ اس کے بغیر
    راستہ گھر کا بھلا دیتی ہیں اکثر یادیں


    2gvsho3 - دستکیں دیتی ہیں شب کو درِ دل پر یادیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: دستکیں دیتی ہیں شب کو درِ دل پر یادیں

    2gvsho3 - دستکیں دیتی ہیں شب کو درِ دل پر یادیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •