Results 1 to 2 of 2

Thread: تیز آندھیوں میں اڑتے پر وبال کی طرح

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 تیز آندھیوں میں اڑتے پر وبال کی طرح


    تیز آندھیوں میں اڑتے پر وبال کی طرح
    ہر شے گزشتنی ہے مہ و سال کی طرح

    کیو ں کر کہوں کہ در پئے آزار ہے وہی
    جو آسماں ہے سر پہ مرے ڈھال کی طرح

    یوں بے سبب تو کوئی انہیں پوجتا نہیں
    کچھ تو ہے پتھروں میں خدوخال کی طرح

    کیا کچھ کیا نہ خود کو چھپانے کے واسطے
    عریانیوں کو اوڑھ لیا شال کی طرح

    اب تک مرا زمین سے رشتہ ہے استوار
    رہنِ ستم ہوں سبزۂ پامال کی طرح

    میں خود ہی جلوہ ریز ہوں، خود ہی نگاہِ شوق
    شفاف پانیوں پہ جھکی ڈال کی طرح

    ہر موڑ پر ملیں گے کئی راہ زن شکیبؔ
    چلئیے چھپا کے غم بھی زر و مال کی طرح


    2gvsho3 - تیز آندھیوں میں اڑتے پر وبال کی طرح

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: تیز آندھیوں میں اڑتے پر وبال کی طرح

    2gvsho3 - تیز آندھیوں میں اڑتے پر وبال کی طرح

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •