فوڈ پوائزننگ
محمد شاہدفوڈ پوائزنگ کبھی کبھی صحت کے لیے سنگین صورت حال پیدا کر دیتی ہے تاہم عام طور پراس پر قابو پانا زیادہ مشکل نہیں اور اس کا علاج گھر ہی میں رہتے ہوئے ممکن ہوتا ہے۔ علامات: فوڈ پوائزننگ میں یہ علامات شامل ہیں؛ متلی، اسہال، قے، معدے میں تکلیف، بخار، تھکاوٹ اور بے چینی محسوس کرنا۔ جس غذا کے کھانے سے فوڈ پوائزننگ ہوتی ہے، اس کا اثر عموماً چند دنوں میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ کبھی کبھار اثر چند گھنٹوں میں ظاہر ہو جاتا ہے۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ اثر چند ہفتوں بعد ظاہر ہو۔ علاج: فوری طور پر اس کا علاج گھر ہی پر ممکن ہوتا ہے اور کامیابی کی صورت میں علامات ایک ہفتے کے اندر ختم ہو جاتی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ شدید فوڈ پوائزننگ کی صورت میں بچوں کو سکول سے اور بڑوں کو کام سے رخصت لے کر آرام کرنا چاہیے۔ اسباب: فوڈ پوائزننگ ایسی غذا سے ہوتی ہے جو جراثیم سے آلودہ ہو، ایسا اس صورت میں ہوتا ہے اگر؛ خوراک کو اچھی طرح پکایا یا اچھی طرح دوبارہ گرم نہ کیا جائے۔ خوراک ذخیرہ کرنے کا طریقہ درست نہ ہو مثلاً اسے یخ بستہ جگہ پر نہ رکھنا۔ بہت وقت کے لیے باہر رکھا جائے۔ کوئی بیمار اس میں ہاتھ ڈال دے یا کوئی ہاتھ دھوئے بغیر اسے چھوئے۔ مقررہ تاریخ کے بعد غذا استعمال کی جائے۔