تم مجھے ہر چیز سے زیادہ پیارے لگتے ہو
مجھے میری آنکھوں کی اداسی اور نمی سے محبت ہے
....مگر
تم سے زیادہ نہیں
میں آنکھوں کی اس اداسی و نمی کو رخصت کرکے تمہارے ساتھ کی خوشی کے رنگ آنکھوں میں بھرنے پر راضی ہوں
مجھے دنیا--- بچپن سے قید خانہ لگتی ہے
دم گھٹنے لگتا ہے میرا
مگر
تمہارے ساتھ میرا دل کرتا ہے میں جی بھر کے جیوں
مجھے لمبی عمر کی دعا کسی بد دعا جیسی لگتی ہے
...مگر
تمہارا ساتھ ہو تو میں تمہارے ساتھ بوڑھی ہونا چاہتی ہوں
مجھے خوشیوں سے ڈر لگتا ہے
مگر تمہارے سبب سے ملی خوشیاں اچھی لگتی ہیں
مجھے مہندی ، چوڑیاں اور ہار سنگھار اداس کرتے ہیں
مگر تم ہو تو دل کرتا ہے سجنے سنورنے کا
اور بس یہ
---کہ تم
---تمہارا ساتھ
مجھے سب سے زیادہ پیارے لگتے ہیں❤