شادی کے بعد وزن میں اضافے کی وجوہات
موٹاپے کے حوالے سے فکرمند رہنے والوں کیلئے شادی خوفناک خواب بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی باسل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ جوڑوں کا جسمانی وزن زیادہ ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ شادی شدہ جوڑے کنوارے افراد کے مقابلے میں اوسطاً زیادہ بہتر کھاتے ہیں اور جسمانی طور پر کم متحرک ہوتے ہیں اس لیے ان میں جسمانی وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق کے دوران 9 یورپی ممالک کے شادی شدہ جوڑوں اور کنوارے افراد کے جسمانی وزن یا باڈی ماس انڈیکس کا موازنہ کیا گیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ زندگی بھر کے بندھن میں بندھے لوگ تنہا افراد کے مقابلے میں زیادہ غذا استعمال کرتے ہیں۔