Results 1 to 4 of 4

Thread: دانت باقاعدگی سے برش کیجئے، الزائمر سے بچئے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel دانت باقاعدگی سے برش کیجئے، الزائمر سے بچئے

    دانت باقاعدگی سے برش کیجئے، الزائمر سے بچئے
    496441 65492338 - دانت باقاعدگی سے برش کیجئے، الزائمر سے بچئے

    بعض ناقابلِ تردید شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ منہ کی صحت اور دماغی امراض کے درمیان ایک تعلق پایا جاتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ دانتوں کو صاف رکھنے سے مضبوطی دانتوں کے علاوہ الزائمر جیسے امراض سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اب اس بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ روزانہ باقاعدگی سے دانتوں کو صاف رکھنے سے الزائمر اور دیگر دماغی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ ناروے کی یونیورسٹی آف برجن کے سائنسدانوں نے کہا کہ روزانہ دانتوں کو صاف رکھتے ہوئے نہ صرف آپ اپنے دانت بچاسکتے ہیں بلکہ خود کو الزائمر سمیت کئی امراض سے بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

    اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مسوڑھوں کی سوزش (جنجی وائٹس) اور الزائمر کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ اس کا ثبوت دیتے ہوئے یونیورسٹی کے شعبہ کلینیکل علوم کے ماہر پائٹرمائڈل اور ان کے ساتھیوں نے خاص بیکٹیریا کے ڈی این اے پیش کئے ہیں۔ مسوڑھوں کی سوزش میں جو بیکٹیریا سرگرم ہوتے ہیں وہ منہ کے ذریعے دماغ تک جاتے ہیں اور یوں الزائمر کی وجہ بنتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا دماغ میں جاکر ایک ایسا پروٹین بناتے ہیں جو دماغی خلیات یعنی عصبیوں (نیورونز) کو تباہ کرتا ہے اور انسانی یادداشت کم ہوتی رہتی ہے اور آخرکار وہ الزائمر کی جانب پہنچ جاتا ہے۔

    پروفیسر مائڈل کہتے ہیں کہ یہ بیکٹیریا الزائمر کی براہِ راست وجہ نہیں بلکہ یہ الزائمر کو بڑھاتا ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ دانتوں کو برش کرنے اور دھاگے سے فلاسنگ کی بدولت اس خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔
    2gvsho3 - دانت باقاعدگی سے برش کیجئے، الزائمر سے بچئے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: دانت باقاعدگی سے برش کیجئے، الزائمر سے بچئے

    2gvsho3 - دانت باقاعدگی سے برش کیجئے، الزائمر سے بچئے

  3. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: دانت باقاعدگی سے برش کیجئے، الزائمر سے بچئے

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @Haya_
    Thanks 4 informative and useful sharing
    Jazak Allah

  4. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: دانت باقاعدگی سے برش کیجئے، الزائمر سے بچئے

    Quote Originally Posted by Mariaa View Post

    @Haya_
    Thanks 4 informative and useful sharing
    Jazak Allah

    @Mariaa
    کاپی پیسٹ کرتے وقت آنکھیں کھلی رکھتے ہیں حیا کا کیا قصور ہے وہ تیرے مینشن کردہ پہ اپنا وقت ضائع کرے۔
    رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - دانت باقاعدگی سے برش کیجئے، الزائمر سے بچئے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •