پنجابی فلموں کی ملکہ، ماضی کی اداکارہ انجمن نے دوسری شادی کر لی
پاکستانی پنجابی فلموں کی ملکہ کہلانے والی ماضی کی معروف سپر سٹار انجمن نے دوسری شادی کر لی۔ اداکارہ کے سابق شوہر مبین کو سال 2013 میں قتل کر دیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انجمن نے لاہور میں مقیم اداکار لکی علی سے دوسری شادی کر لی ہے۔ انجمن کی پہلی شادی انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک کے ساتھ ہوئی تھی جس میں سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، مبین ملک کے ساتھ شادی کے بعد انجمن برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں۔
سال 2013 میں عید کے روز ان کے شوہر مبین کو قتل کر دیا گیا جس کے بعد وہ لاہور اپنے رشتے داروں کے پاس آ گئیں اور اب اپنے شوہر کے قتل کے چھ سال بعد انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی جس میں انجمن اور لکی علی کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔