حمزہ نے آئٹم نمبرز کو بیماری قرار دے دیا
اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے آئٹم نمبرز کو بیماری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آئٹم نمبرز سے جان چھڑوانی ہو گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حمزہ علی عباسی نے ایک شوکے دوران پاکستانی فلمسازوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کر کے اپنی فلموں میں آئٹم نمبرز شامل نہ کریں، اس سے تو بالی وڈ بھی جان چھڑا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئٹم نمبر کی شاعری انتہائی قابل اعتراض ہوتی ہے جو لوگوں کو خواتین کی جانب متوجہ کرنے کیلئے ہوتی ہے جس پر ہماری بچیاں ڈانس کی کوشش کرتی ہیں جو کہ بہت غلط ہے۔
ایک رئیلٹی شو کے دوران ایک لڑکی نے اپنا ٹیلنٹ دکھانے کیلئے پاکستانی فلم کے آئٹم نمبر بلی پر ڈانس کر کے دکھایا تو حمزہ علی عباسی نے آئٹم نمبر کی کھل کر مخالفت کر دی اور کہا کہ ایک 16 سالہ لڑکی آئٹم نمبر پر ڈانس کر رہی ہے جس کا انھیں بہت دکھ ہے۔