نسیم وکی کی فلمی دنیا میں انٹری، پروڈیوسر بننے کی ٹھان لی
تھیٹر اور ٹی وی کے مقبول اداکارنسیم وکی نے بطور پروڈیوسر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نسیم وکی اور ٹی وی پروڈیوسر آفتاب احمد مشترکہ طور پر فلم بنائیں گے جس کی کاغذی کارروائی شروع کی جا چکی ہے۔ فلم کا سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد فنکاروں کے انتخاب کا مرحلہ آئے گا۔
فلم میں تھیٹر سے تعلق رکھنے والے کامیڈینز کیساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا جائیگا۔ اداکار نسیم وکی کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہو گی، توقع ہے کہ فلم کی شوٹنگ کا سلسلہ آئندہ دو سے تین ماہ میں شروع ہو جائیے گا۔