موسیقی کے پنڈت استاد مجید بٹ دارفانی سے کوچ کرگئے
گوجرانوالہ میں سپرد خاک ،موسیقی کا روشن باب ختم ہو گی:سہیل احمد ،دیگرکااظہارافسوس
گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر)برصغیر میں موسیقی کی دنیا کے ہر دل عزیز ،موسیقی کے پنڈت استاد مجید بٹ انتقال کر گئے ،انہیں نماز جنازہ کے بعد گوجرانوالہ میں سپردخاک کردیاگیا ۔مجید بٹ پٹیالہ گھرا نے کے استاد اختر خان کے شاگرد اورملکہ ترنم نور جہاں کے منہ بولے بیٹے تھے ۔ اداکار سہیل احمد کا کہنا کہ مجید بٹ بلند پایہ فنکار تھے ، موسیقی کا روشن باب ختم ہو گیا۔اداکار امانت چن کا کہنا تھا کہ ان کی وفات نے موسیقی کی دنیا کو سوگوارکردیا۔ ذوالفقار عطرے ،استاد طافو ،سید نور،الطاف حسین،پرویز کلیم اور دیگر شخصیات نے بھی ان کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ۔