قوال ا مجد صابری کی آج تیسری برسی
معروف قوال امجد صابری کی تیسری برسی آج منائی جائے گی،وہ 23دسمبر1976کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔
لاہور (کلچرل رپورٹر)ان کے والد غلام فرید صابری اور چچا مقبول فرید صابری نے قوالی کی دنیا میں منفرد شناخت قائم کی اور امجد صابری نے صوفیانہ کلام کو منفرد انداز سے گا کر ملک کا نام روشن کیا۔ امجد صابری کو22 جون 2016 کوکراچی کے علاقے لیاقت آباد میں غلام فرید صابری انڈر پاس کے نزدیک مسلح موٹر سائیکل سوراروں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا،آج انہیں خراج عقید ت پیش کرنے کے خصوصی پروگرام ہونگے ۔