مہوش حیات قومی کرکٹ ٹیم کی حامی
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت میں میدان میں آ گئیں۔
اسلام آباد (اے پی پی)انہوں نے سوشل میڈیا پرایک پیغام میں پاکستانی عوام پر زور دیا ہے کہ ہمیں تنقید سے آگے بڑھنا چاہئے اور اپنی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ،جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں اور ہمیں کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہئے ۔