پالک کا استعمال جسمانی طاقت کو بڑھا دیتا ہے، جرمن سائنسدانوں کی تحقیق
لاہور: (ویب ڈیسک) جرمن طبی ماہرین کی ٹیم شبانہ روز کی تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ پالک کے استعمال سے جسمانی کارکردگی پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
جرمن خبر رساں ادارے ڈوئچے ویلے میں چھپنے والی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پالک بظاہر تو ایک عام سی سبزی ہے لیکن اس میں طاقت بڑھا دینے کی خصوصیات کسی بھی خوراک سے زیادہ ہیں۔
جرمنی کے طبی ماہرین نے تحقیق کے بعد اس کو ثابت کیا ہے کہ پالک میں ایک قسم کا سٹیرائیڈ پایا جاتا ہے جس سے جسمانی اعضا کو طاقت ملتی ہے۔
پالک پر یہ تحقیق برلن فرائے یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے کی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پالک میں دراصل ایسڈیزٹرون نامی مادہ پایا ہے، جس میں سٹیرائیڈ کے کیمیکلز جیسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔
سائنسدانوں نے پالک کے استعمال کے بعد جسم میں پیدا ہونے والی طاقت کو مانیٹر کیا اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسے کھلاڑیوں کیلئے ممنوعہ ادویات (ڈوپنگ) والے عناصر کی فہرست میں شامل کر دینا چاہیے۔
خیال رہے کہ ڈوپنگ کے لیے وہ عناصر استعمال کیے جاتے ہیں جن کے استعمال سے کھلاڑیوں کی طاقت اور کارکردگی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔