اسلام دین فطرت ہے اور انسانوں کو جائز زینت کے استعمال سے نہیں روکتا؛ چنانچہ اللہ تبارک وتعالیٰ قرآن مجید کی سورہ الاعراف کی آیت نمبر31‘ 32 میں ارشاد فرمایا: ''اے آدم کی اولاد! پکڑو (اختیار کرو) اپنی زینت ہر نماز کے وقت اور کھاؤ اور پیو اور نہ اسراف کرو‘ بے شک وہ نہیں پسند کرتا اسراف کرنے والوں کو۔ کہہ دیجئے کس نے حرام کی ہے اللہ کی زینت جو اس نے نکالی (پیدا کی) اپنے بندوں کے لیے اور پاکیزہ چیزیں رزق سے؟ کہہ دیجئے وہ ان لوگوں کے لیے ہیں ‘جو ایمان لائے دنیوی زندگی میں (اور ) خالص ہوں گی (ان کے لیے) قیامت کے دن ۔