معاشرے کو مثبت سمت دینے کی ضرورت ہے :ماریہ واسطی
ٹی وی کی سینئر اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا کہ ہمارا معاشرہ تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے
کراچی (سٹاف رپورٹر) اور اسے مثبت سمت دینے کیلئے سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ میڈ یا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ، فلم اور تھیٹر میڈیاکی ہی ایک شکل ہے لیکن ہم اس سے اس طرح استفادہ نہیں کر سکے جس کی ضرورت تھی۔ حکومت کو چاہیے کہ معاشرے کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقداما ت کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے اجاگر کرے جس سے لوگوں کو جلد آگاہی دی جا سکتی ہے ۔