حد سے تجاوز
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: '' بدترین بندہ وہ ہے‘ جو تکبر کرے اور حد سے تجاوز کرے اور ''جبّارِ اعلیٰ‘‘ کی ہستی کو بھول جائے‘ جو گھمنڈ میں مبتلا ہو اور اترائے اور خداوندِ کبیر ومُتَعال کو بھول جائے اور جو (احکامِ خداوندی سے) غافل ہوجائے اور انہیں نظراندازکردے اور قبر اور اس میں گلنے سڑنے کو بھول جائے ‘ جو سرکشی اختیار کرے اور(احکامِ الٰہی سے )بغاوت کرے اور اپنے آغاز وانجام کو بھول جائے‘‘(ترمذی:2448)۔