Results 1 to 2 of 2

Thread: جرمن بحری جہاز کی تباہی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel جرمن بحری جہاز کی تباہی

    جرمن بحری جہاز کی تباہی
    23436 52430896 - جرمن بحری جہاز کی تباہی
    لوئس ایل سنائیڈر
    دوسری عالمی جنگ میں اتحادیوں کو مونٹی ودیو (یوروگوئے) سے بڑی شاندار خبر ملی۔ جرمنوں کا جہاز گراف سپی نازیوں کا سرمایۂ افتخار تھا اور اسے ہٹلر کی روز افزوں بحری قوت کا نشان سمجھا جاتا تھا۔ ان جہازوں کی تیاری میں جرمن کاریگروں نے بڑی ہنرمندی سے کام لیا تھا اور معاہدہ ورسائی کی دفعات کی بظاہر پابندی کرتے ہوئے معناً خلاف ورزی کی اور طاقت ور جنگی جہاز بنا لیے۔ اسے بحری تعمیر کا ایک نادر کارنامہ سمجھا جاتا تھا۔ بڑا تیز رفتار، بہت ہلکا، بھاری سازوسامان سے لیس اور اس وضع و جسامت کا کوئی جہاز آتش باری اور تیز رفتاری میں اس پر سبقت نہ لے جا سکتا تھا۔ وہ صرف اتنا لمبا تھا جتنے عمارت کے تین بلاک ہوں اوربڑی شاہراہ سے تقریباً چار گنا چوڑا تھا۔ پورے جہاز پر فولاد کی حفاظتی چادریں چڑھی ہوئی تھیں اور اس میں حفاظت کے دو عرشے تھے۔ چھ 11 انچ کے دہانے کی توپیں تھیں، آٹھ چھ انچ کے دہانے کی اور آٹھ تار پیڈو کی نالیاں تھیں۔ زمانۂ امن میں وہ واقعی بحریہ سے منسلک لوگوں کے لیے ایک حسین منظر ہو گا لیکن برطانوی بحریہ والے اسے جنگ میں ایک خوف ناک شے اور تباہی کا کارخانہ سمجھتے تھے۔ جب لڑائی چھڑی تو گراف سپی کپتان ہینس لینگس ڈارف کے زیر کمان سیکڑوں آدمیوں کے ساتھ جنوبی سمندروں کی طرح نکل گیا تاکہ اتحادیوں کے تجارتی بیڑے کو ٹھکانے لگائے۔ گراف سپی دو مہینے تک جنوبی اوقیانوس میں پھرتا رہا اور کم از کم 9 جہاز غرق کیے۔ برطانوی وزارت بحریات کے لیے یہ بڑا نازک مسئلہ بن گیا۔ 13 دسمبر 1939ء کی صبح کو گراف سپی اوقیانوس کے پانیوں کو بہت بڑے چاقو کی طرح کاٹتا ہوا یوروگوئے کے ساحل سے ذرا ہٹ کر نمودار ہوا۔ اس وقت تک کسی کمزور اور اکا دکا مخالفت کے بجائے تین برطانوی کروزروں سے مقابلہ آ پڑا جو اس کی تلاش میں روانہ ہوئے تھے۔ کپتان لینگس ڈارف کو ایسے مقابلے کی کوئی امید نہ تھی، مگر اس نے حملے میں کوتاہی نہ کی۔ علی الصبح پہلے اجاکس نمودار ہوا، پھر جرمن جہاز پر واضح ہو گیا کہ تین برطانوی جنگی جہازوں نے اسے نرغے میں لے لیا ہے۔ تینوں برطانوی جہازوں نے گولہ باری شروع کر دی۔ جب گراف سپی کو نظر آیا کہ ایکسٹر کی توپیں انتہائی تباہ کن ہیں تو اس نے بھی اپنی توپوں کا رخ ایکسٹر ہی کی طرف پھیر دیا۔ چار گھنٹے میں برطانیہ کا سب سے بڑا جنگی جہاز بے کار ہو گیا۔ یہ شدید بحری جنگ چودہ گھنٹے جاری رہی اگرچہ گراف سپی نے اپنی قوت کے مظاہرے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، لیکن ایکی لیز اور اجاکس کے گولوں نے اسے بری طرح شل کر ڈالا۔ چنانچہ وہ دھوئیں کا ایک پردہ تان کر پناہ گاہ کی تلاش میں جنوبی و مغربی جانب روانہ ہو گیا۔ برطانوی جہازوں نے تعاقب نہ چھوڑا، یہاں تک کہ گراف سپی ایک بندرگاہ میں پہنچ گیا۔ وہاں اس نے غیرجانبدار پانیوں میں پناہ لینی چاہی۔ حکومتِ برطانیہ نے صورتِ حال کے متعلق دوراندیشی سے کام لیتے ہوئے ریڈیو پر غلط خبریں پھیلانی شروع کردیں اور کہا کہ بہت بڑی بحری قوت علاقہ جنگ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ خیال ہے، لینگس ڈارف نے سمجھ لیا ہو گا کہ پورا برطانوی بیڑا اسے محاصرے میں لینے کے لیے بڑھ رہا ہے۔ پانچ روز تک بے یقینی کی حالت قائم رہی۔ سوال یہ تھا کہ گراف سپی اور اس کے آدمیوں کا کیا بنے گا؟ اس وقت تک ساری دنیا اس سنسنی پیدا کر دینے والے ڈرامے کے نتیجے کی منتظر تھی۔ پوچھا جا رہا تھا کہ آیا گراف سپی سمندر سے نکل کر برطانیہ کی بحری قوت کو دعوت مقابلہ دے گا؟ 17 دسمبر 1939ء کو چھ بجے شام اس سوال کا جواب مل گیا۔ گراف سپی نے لنگر اٹھایا اور ریوادالا پلاٹا کے ساتھ ساتھ چلنا شروع کیا۔ دن کی روشنی ناپید ہو رہی تھی۔ ہر شخص کو توقع تھی کہ بحری جنگ ہو گی۔ یکایک جرمن جہاز کی رفتار کم ہو گئی اور وہ ٹھہرگیا۔ اس پر بچاؤ کی جو کشتیاں موجود تھیں، وہ سمندر میں اتار دی گئیں۔ بعدازاں جہاز کے وسط سے سیاہ دھوئیں کا ایک بادل آسمان کی طرف اٹھا۔ شعلے نکلنے لگے۔ دھماکوں کی پے در پے آوازیں سمندر میں گونجنے لگیں۔ آگ پھیل گئی معلوم ہو رہا تھا کہ جہاز میں پانی آ رہا ہے۔ تین منٹ کے اندر اندر اس کا ڈھانچہ سمندر کی تہہ میں پہنچ گیا اور بعدازاںکپتان لینگس ڈارف نے گولی مار کر خود کشی کر لی۔

    2gvsho3 - جرمن بحری جہاز کی تباہی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: جرمن بحری جہاز کی تباہی

    2gvsho3 - جرمن بحری جہاز کی تباہی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •