خواتین کیطرح مرد اداکاروں میں نمبرون کی دوڑ نہیں ہوتی:امانت چن
کامیڈین اداکار امانت چن نے کہا کہ ہر لمحے مایوسی پھیلانا ہماری عادت بنتا جارہا ہے
لاہور(این این آئی) جو کسی طرح بھی قابل ستائش نہیں، ہمیں مشکل حالات میں بھی مثبت سوچ رکھنی چاہیے جس سے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں، تمام کامیڈینزاچھا کام کر رہے ہیں اورمیرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ۔ ایک انٹر ویو میں امانت چن نے کہا کہ شکر ہے خواتین کی طرح مرد اداکاروں میں نمبرون کی دوڑ نہیں ہوتی ۔