اکشے کمار کیساتھ فلم کی آفر ہوئی آڈیشن کیلئے بھارت گئی تھی :مایاعلی

معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ انہیں اکشے کمار کی فلم میں کام کی آفر ہوئی تھی اور اس کیلئے آڈیشن دینے بھارت بھی گئی تھی

کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ انہیں اکشے کمار کی فلم میں کام کی آفر ہوئی تھی اور اس کیلئے آڈیشن دینے بھارت بھی گئی تھی ،سب کچھ سوچا ہوا تھا لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے میں آگے نہ جا سکی۔مایا علی نے ایک انٹرویومیں کہا کہ مجھے بالی ووڈ کی فلمیں بہت پسند ہیں، میںبہت چھوٹی عمر میں کرن جوہر کی تقریباً تمام ہی فلمیں دیکھ چکی تھی تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ میں کتنی فلمی ہوں گی۔ در حقیقت میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اداکارہ بن جاؤں گی لیکن جب آپ کے نصیب میں کچھ لکھ دیا جاتا ہے تو وہ ہو کر رہتا ہے ۔مایا علی نے کہا کہ فلم طیفا ان ٹربل کے بعد پرے ہٹ لو میری دوسری فلم ہے ، میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے دونوں فلموں میں مختلف کردار ادا کرنے کا موقع ملا ۔