زندگی بھر کی شناسائی چلی جائے گی
گھر بسا لوں گا تو تنہائی چلی جائے گی

آنکھ کھُلتے ہی عجب کشمکشِ ہجر میں ہوں
خواب دیکھوں گا تو بینائی چلی جائے گی

جس Ú©Û’ Ø+صے Ú©Û’ بھی دکھ ہوں، مرے سینے میں اتار
پھر سمندر سے یہ گہرائی چلی جائے گی

ÙˆØ+شتیں یوں ہی الجھتی رہیں گلیوں سے تو پھر
بین کرتی ہوئی شہنائی چلی جائے گی

Ø+د سے بڑھ جائیں Ú¯ÛŒ بیماریِ دل Ú©ÛŒ باتیں
یار لوگوں سے مسیØ+ائی Ú†Ù„ÛŒ جائے Ú¯ÛŒ

تیرے بارے میں کوئی رائے کہاں سے لاؤں
جھوٹ بولوں گا تو سچّائی چلی جائے گی
Ù+Ù+Ù+