Results 1 to 2 of 2

Thread: وجود اُس کا ہے مشک و گلاب سے ظاہر

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam وجود اُس کا ہے مشک و گلاب سے ظاہر


    وجود اُس کا ہے مشک و گلاب سے ظاہر
    یہ جگمگائے ہوئے ماہتاب سے ظاہر
    جو اُس کے حکم سے روشن ازل سے ہے اب تک
    حریفِ ظلمتِ شب، آفتاب سے ظاہر
    نسیم، برق، شرر، بادِ تند، قوسِ قزح
    شفق، نجوم، خلا و سراب سے ظاہر
    بہشت و دوزخ و قہر و جلال، حور و ملک
    جزا، سزا و ثواب و عذاب سے ظاہر
    منی و علقہ و مضغہ کی پرورش سے عیاں
    ضعیفی، طفلی، و عہدِ شباب سے ظاہر
    ہر ایک لفظ میں کونین جذب ہے جس کے
    اُسی مقدس و اطہر کتاب سے ظاہر
    یقین آئے نہ اِن پر تو ہوگا وہ ساحلؔ
    بروزِ حشر حساب و کتاب سے ظاہر


    2gvsho3 - وجود اُس کا ہے مشک و گلاب سے ظاہر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: وجود اُس کا ہے مشک و گلاب سے ظاہر

    2gvsho3 - وجود اُس کا ہے مشک و گلاب سے ظاہر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •