سنجیدہ کردار پسند مگرشہرت مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے ملی:بشری انصاری
پاکستان کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا کہ مجھے شہرت میرے مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے ملی
لاہور (این این آئی )مگر حقیقت یہ ہے کہ مجھے جتنا جنون سنجیدہ کام کرنے کا ہے وہ میں بیان نہیں کرسکتی ہوں ، میری شوخ اورچنچل طبیعت کے باعث ڈرامہ ڈائریکٹرز نے مجھے صرف انہی کرداروں میں کاسٹ کرنا شروع کردیا جس میں وہ مجھے فٹ سمجھتے تھے اور پھر آہستہ آہستہ مجھے ہنسی مزاح اور مزاحیہ کرداروں کا حصہ بننا پڑگیا اور یہ سلسلہ طویل ہوتا چلا گیا ۔