بری نظر سے حفاظت
ابن عساکر میں ہے کہ حضرت جبریل ؑ،حضورپاک ﷺ کے پاس تشریف لائے ، اور فرمایا کہ (اَللّٰھُمَّ ذَا السُّلْطٰنِ الْعَظِیْمِ وَالْمَنِّ الْقَدِیْمِ ذَا الْوَجْہِ الْکَرِیْمِ وَلِیَّ الْکَلِمٰتِ التَّآ مَّاتِ وَالدَّعْوَاتِ الْمُسْتَجَابَاتِ عَافِ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ مِنْ اَنْفُسِ الْجِنِّ وَاَعْیُنِ الْاِنْسِ) پڑھ کر دعا کیا کیجئے۔یہ بری نظر سے حفاظت کا بہترین نسخہ ہے۔آپ ﷺ نے یہ دعا حضرت امام حسنؓ اور حضرت امام حسینؓ پر بھی پڑھی تھی۔حضورپاک ﷺنے فرمایا : ’’لوگو! اپنی جانوں کو ، اپنی بیوی اور اپنی اولاد کو اسی دعا کی پناہ میں دیا کرو، اس جیسی اور کوئی پناہ کی دُعا نہیں‘‘۔(تفسیر ابن کثیر )
Good Post
Behtreen Janaab.....