روزانہ 9ہزار قدم چلنا دماغ کو صحت مند رکھنے کیلئے فائدہ مند
روزانہ 9 ہزار قدم چلنا دماغ کو عمر کے ساتھ آنے والی تنزلی اور دماغی ٹشوز کو الزائمر امراض سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے ،
بوسٹن (نیٹ نیوز)روزانہ 9 ہزار قدم چلنا دماغ کو عمر کے ساتھ آنے والی تنزلی اور دماغی ٹشوز کو الزائمر امراض سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے ،یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔سنٹر فار الزائمر ریسرچ اینڈ ٹریٹمنٹ کی اس تحقیق میں بوسٹن کے میساچوسٹس جنرل ہسپتال میں زیرعلاج 182 مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد زیادہ چلنے کے عادی ہوتے ہیں ان کے دماغی تنزلی کا عمل سست ہوجاتا ہے اور روزانہ 9ہزار قدم چلنے والوں کے دماغ کی صحت پر اچھا اثر پڑتاہے ۔