Results 1 to 2 of 2

Thread: مساجد کا گمشدہ شہر

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel مساجد کا گمشدہ شہر

    مساجد کا گمشدہ شہر
    23504 20900947 - مساجد کا گمشدہ شہر



    رضوان عطا

    برصغیر میں مسلم فنِ تعمیر کا شاہکار ایک شہر صدیوں تک دنیا Ú©ÛŒ نظروں سے اوجھل رہا۔ اس Ú©Û’ بارے میں آگاہی اس وقت ہوئی جب زرعی مقاصد Ú©Û’ لیے زمین Ú©Ùˆ درختوں اور پودوں سے صاف کیا جانے لگا۔ یوں دو دریاؤں گنگا اور برہماپترا Ú©Û’ سنگم پر پندرہویں صدی میں قائم ہونے والے شہر Ú©Û’ آثار ملے۔ اس Ú©ÛŒ بنیاد سندربن Ú©Û’ درویش صفت Ø+اکم الغ خان جہان علی Ù†Û’ رکھی Û” آثار Ú©Ùˆ دیکھ کر اسے تعمیر کرنے والوں Ú©ÛŒ اعلیٰ تکنیک اور ہنرمندی کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ شہر Ú©ÛŒ خاص بات اس میں مساجد Ú©ÛŒ غیر معمولی تعداد ہے۔ اسے مسجدوں کا شہر کہا جاتا ہے اور یہ بنگلہ دیش Ú©Û’ ضلع باگرہاٹ میں واقع ہے۔ اس شہر Ú©Ùˆ دیکھ کر سلطنت بنگال یا شاہی بنگلہ میں رائج طرزِ تعمیر کا پتا چلتا ہے۔ یہ خودمختار سلطنت چودھویں، پندرہویں اور سولہویں صدی میں قائم رہی۔ شہر Ú©ÛŒ Ú©Ù„ 360 مساجد میں سب سے بڑی ساٹھ گنبدی مسجد ہے جسے برصغیر میں مسلمانوں Ú©ÛŒ شاندار تعمیر قرار دیا جا سکتا ہے۔ مسجد Ú©Ùˆ مقامی بنگلہ زبان میں ’’شٹ گومبوج مسجد‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس Ú©Û’ گنبدوں Ú©ÛŒ تعداد 60 سے زیادہ ہے البتہ پتھر Ú©Û’ 60 ستون ہیں۔یہ مسجد ہر زاویے سے خوبصورت اور پُرکشش لگتی ہے۔ اس مسجد Ú©ÛŒ تعمیر کا آغاز 1442Ø¡ میں ہوا اور اسے 1459Ø¡ میں مکمل کیا گیا۔ مسجد میں عبادات Ú©Û’ علاوہ تدریس کا اہتمام بھی کیا جاتا تھا۔ ساٹھ گنبدی مسجد Ú©ÛŒ دیواریں غیرمعمولی طور پر Ú†ÙˆÚ‘ÛŒ ہیں۔ اس Ú©Û’ چار مینار ہیں جن میں سے دو اذان Ú©Û’ لیے وقف ہوا کرتے تھے۔ اسی Ú©Û’ ساتھ سنگیر مسجد ہے۔ یہ چوکور ہے اور اس کا ایک گنبد ہے۔ خان جہان Ú©Û’ مزار Ú©Û’ قریب نو گنبدی مسجد ہے۔ یہاں تعمیر ہونے والی ایک اور مسجد رون وجائے کا گنبد بہت بڑا ہے۔ اس Ú©ÛŒ چوڑائی 36 فٹ ہے۔ مسجد Ú©Û’ داخلی دروازے پر پھولوں اور پودوں Ú©Û’ نقش Ùˆ نگار بنائے گئے ہیں جبکہ اندر سے یہ سادہ ہے۔ چونا کھولا 25 فٹ Ú†ÙˆÚ‘ÛŒ چوکور مسجد ہے جس Ú©ÛŒ دیواریں سات فٹ چار انچ Ú†ÙˆÚ‘ÛŒ ہیں۔ اس شہر میں سلطنت Ú©Û’ سکّے ڈھالے جاتے تھے۔ جریدہ فوربز Ù†Û’ اسے دنیا Ú©Û’ 15Ú¯Ù… شدہ شہروں میں شامل کیا ہے۔ باگراہٹ کا یہ شہر علاقے Ú©Û’ Ú¯Ú¾Ù†Û’ جنگلات میں Ú¯Ù… ہو گیا تھا۔ یہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب درختوں اور پودوں Ú©Ùˆ کاٹا گیا۔ اس طرØ+ صدیوں سے دنیا Ú©ÛŒ نظروں سے اوجھل شاہکار سامنے آنے Ù„Ú¯Û’Û” یہ قدیم شہر خلیج بنگال سے 60 کلومیٹر Ú©Û’ فاصلے پر واقع ہے اور 50 مربع کلومیٹر Ú©Û’ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ شاہی Ù¹Ú©ÙˆÚº سے معلوم ہوتا ہے کہ شہر پندرہویں صدی میں قائم ہوا اور سولہویں صدی میں اسے خلافت آباد کہا جاتا تھا۔ اس دور میں علاقے میں Ú¯Ú¾Ù†Û’ جنگلات Ú©ÛŒ موجودگی اور ان میں چیتوں Ú©ÛŒ کثرت Ú©Ùˆ دیکھتے ہوئے شہر کا نقشہ اور ڈھانچہ Ú©Ú†Ú¾ ایسا بنایا گیا تھا کہ لوگ Ú©Ùˆ آباد ہونے میں دشواری نہ ہو۔ سلطنت بنگال Ù†Û’ جنوبی بنگال میں سندربن میں الغ خان جہان علی Ú©Ùˆ گورنر مقرر کیا تھا۔ نام Ú©Û’ ساتھ الغ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ترک النسل تھا۔ درØ+قیقت اس دور Ú©Û’ Ø+اکموں Ù†Û’ مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا سے آنے والوں Ú©ÛŒ Ø+وصلہ افزائی Ú©ÛŒ اور اسی سبب وہاں مسلم طرزِ تعمیر Ú©Ùˆ فروغ ملا۔ موجودہ میانمار کا اراکان خطہ بھی سلطنت بنگال کا Ø+صہ تھا۔ مسلمانوں Ù†Û’ سندربن Ú©ÛŒ آبادی میں اسلام Ú©ÛŒ تبلیغ شروع کی۔ اس پر ہندومت Ú©Û’ اثرات بہت Ú©Ù… تھے۔ اسلام Ú©ÛŒ ترویج میں صوفیاکرام Ù†Û’ اہم کردار ادا کیا۔ علاقے میں مساجد Ú©ÛŒ تعداد سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں مسلمان ہوئے۔ اس شہر Ú©ÛŒ منصوبہ بندی میں اسلامی طرزِ تعمیر غالب ہے اور اسی میں بنگالی، ایرانی اور عربی طرز کا ملاپ نظر آتا ہے۔ شہر میں تعمیر ہونے والی بیشتر مساجد کا طرز مماثل ہے۔ اس Ú©Û’ علاوہ یہاں مزار، پل، سڑکیں اور پانی Ú©Û’ ذخائر بنائے گئے۔ عمارتوں میں زیادہ تر Ù¾Ú©ÛŒ اینٹوں کا استعمال ہوا۔ شہر دو Ø+صوں میں ہے۔ بنیادی اور پہلاØ+صہ ساٹھ گنبدی مسجد Ú©Û’ گرد ہے جبکہ دوسرا Ø+صہ خان جہان Ú©Û’ مزار Ú©Û’ گرد مشرقی جانب ہے۔ دونوں Ø+صوں Ú©Ùˆ ساڑھے Ú†Ú¾ کلومیٹر کا فاصلہ الگ کرتا ہے۔ خان جہان کا مقبرہ ایک تالاب Ú©Û’ قریب ہے Û” یہ ایک گنبد والی 45 فٹ Ú©ÛŒ چوکور عمارت ہے جس پر قرآن پاک Ú©ÛŒ آیات کندہ ہیں۔ اس بے مثال شہر Ú©ÛŒ تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرنے والے خان جہان کا انتقال 25 اکتوبر 1459Ø¡ Ú©Ùˆ ہوا۔

    2gvsho3 - مساجد کا گمشدہ شہر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: مساجد کا گمشدہ شہر

    2gvsho3 - مساجد کا گمشدہ شہر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •