سورئہ بقرہ کی فضیلت
حضرت معقل بن یسارؓفرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سورئہ بقرہ قرآن پاک کی بلندی ہے۔ اس کی ایک ایک آیت کے ساتھ اسّی (۸۰) اسّی (۸۰) فرشتے ناز ل ہوئے تھے اور بالخصوص آیت الکرسی تو خاص عرش تلے سے نازل ہوئی اور اس سورت کے ساتھ ملائی گئی۔ سورئہ یٰسین قرآن کا دل ہے جو شخص اسے اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی اور آخرت طلبی کے لیے پڑھے اسے بخش دیاجاتا ہے۔ اس سورت کو مرنے والوں کے سامنے پڑھا کرو‘‘۔ مسند احمد ، صحیح مسلم ترمذی اور نسائی میں حدیث ہے کہ’’ اپنے گھروں کو قبریں نہ بنائوجس گھر میں سورئہ بقرہ پڑھی جائے وہاں شیطان داخل نہیں ہوسکتا‘‘۔ ایک اور حدیث ہے کہ ’’جس گھر میں سورئہ بقرہ پڑھی جائے وہاں سے شیطان بھاگ جاتاہے
Good Post
Behtreen Janaab.....