روس کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں کشمیر کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ
پرانے دوست روس نے بھی بھارت کا ساتھ چھوڑ دیا، روس نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کشمیر کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روسی نائب مندوب دمیتری پولیانسکی نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت نہیں کرے گا، میٹنگ سے پہلے آپس میں بات چیت بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سب سے رابطے بھی جاری ہے۔یاد رہے اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر سلامتی کونسل کی میٹنگ بلا لی۔ سلامتی کونسل کی میٹنگ جمعہ کے روز ہوگی، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا۔ خط میں درخواست کی گئی تھی کہ سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، کشمیر پر 50 سال میں سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس ہوگا۔