سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر متنازع علاقہ ہے، چین


سلامتی کونسل میں چینی مندوب نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر متنازع علاقہ ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پر ارکان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فریقین کو کسی بھی یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنا چاہیے، کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

چینی مندوب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدام سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ چین اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔