مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا خاتمہ جھوٹ، خوراک اور ادویات کی شدید قلت
مودی سرکار نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو میں نرمی لانے کا اعلان کیا تھا لیکن پابندیوں میں نرمی کرکے پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا Ú©Û’ مطابق نئی دلی اور سرینگر میں Ø+کام Ù†Û’ دوبارہ پابندیوں پر سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں سسکتی زندگی دم توڑنے Ù„Ú¯ÛŒ ہے۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو Ú©Û’ چودھویں روز دوائی نہ ملنے پر بلڈ پریشر Ú©ÛŒ مریضہ جاں بØ+Ù‚ ہو گئی۔ مسلسل کرفیو سے گھروں میں خوراک Ú©ÛŒ بھی شدید قلت پیدا ہو Ú†Ú©ÛŒ ہے۔ اس صورتØ+ال میں کشمیریوں Ú©Û’ جذبات ڈر اور خوف Ú©Û’ بجائے غصے میں تبدیل ہو رہے ہیں اور اس میں صرف اضافہ ہو رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے اب تک چار ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ قید خانے بھر جانے کی وجہ سے گرفتار افراد کو کشمیر سے باہر منتقل کرنا پڑا۔
بھارت Ù†Û’ کشمیریوں Ú©Ùˆ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ Ú©Û’ تØ+ت گرفتار کیا ہے۔ پبلک سیفٹی ایکٹ Ú©Û’ تØ+ت گرفتار افراد Ú©Ùˆ بھارت بغیر وجہ Ú©Û’ دو سال تک Ø+راست میں رکھ سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا Ú©ÛŒ رپورٹس Ú©Û’ مطابق اںڈین Ø+کام Ù†Û’ دوبارہ کرفیو لگانے پر سوالات کا بھی کوئی جواب نہیں دیا۔ ادھر مقبوضۃ وادی میں چھرے Ù„Ú¯Ù†Û’ سے دو درجن افراد Ú©Ùˆ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مظاہرین Ú©ÛŒ جانب سے قابض فوج پر پتھروں سے جوابی وار کرنے Ú©Û’ واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی Ù†Û’ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر Ú©ÛŒ صورتØ+ال دنیا سے چھپانے Ú©Û’ لیے بھارت Ú©ÛŒ ناکام کوششیں جاری ہیں۔ سرینگر Ú©ÛŒ پروازوں میں لینڈنگ سے 20 منٹ پہلے شیشوں Ú©Û’ پردے گرا دیے جاتے ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب تک ہزاروں زیر Ø+راست افراد کا طبی معائنہ کروایا گیا ہے۔ کشمیر میں جیلیں بھر گئی ہیں جس Ú©ÛŒ وجہ سے قیدیوں Ú©Ùˆ بھارتی ریاستوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہر روز کئی فوجی طیارے قیدیوں Ú©Ùˆ لینے Ú©Û’ لیے آتے ہیں۔ کوئی قانون یا کرفیو Ú©ÛŒ خلاف ورزی نہ بھی کر رہا ہو تو گرفتار ہو سکتا ہے۔ ایک شخص Ú©Ùˆ صرف زیادہ بولنے پر گرفتار کیا گیا۔
خوف Ú©Û’ مارے لوگ گرفتار شدگان سے متعلق Ú©Ú†Ú¾ بھی بولنے Ú©Û’ لیے تیار نہیں ہیں۔ درجنوں علاقوں میں جھڑپوں Ú©ÛŒ خبریں آ رہی ہیں لیکن بھارتی Ø+کام سب اچھا Ú©ÛŒ رپورٹ دے رہے ہیں۔

کشمیری رہنما شہلا رشید Ù†Û’ اپنی ٹویٹ میں مقبوضہ وادی Ú©ÛŒ تشویشناک صورتØ+ال بارے بتاتے ہوئے لکھا کہ شوپیاں میں بھارتی فوج Ù†Û’ 4 کشمیریوں پر انسانیت سوز تشدد کا کیا۔ تشدد Ú©Û’ دوران مائیک لگا کر ان Ú©ÛŒ چیخ وپکار پورے علاقے Ú©Ùˆ سنوائی گئی۔ چیخ وپکار Ú©ÛŒ آوازیں سنوانے کا مقصد علاقے میں دہشت پھیلانا تھا۔