Results 1 to 2 of 2

Thread: نیب ترامیم پر اتفاق ہو گیا تو ٹھیک ورنہ آرڈینس لایا جائے گا: فروغ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic نیب ترامیم پر اتفاق ہو گیا تو ٹھیک ورنہ آرڈینس لایا جائے گا: فروغ

    نیب ترامیم پر اتفاق ہو گیا تو ٹھیک ورنہ آرڈینس لایا جائے گا: فروغ نسیم
    505960 96391410 - نیب ترامیم پر اتفاق ہو گیا تو ٹھیک ورنہ آرڈینس لایا جائے گا: فروغ
    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کیساتھ“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ نیب کا فوکس میگا کرپشن تک رہے، نجی شخصیات تک نیب کی کارروائی کا اختیار ختم کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ نیب قوانین میں تبدیلی لانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم کا قانون پچھلی حکومت کا ہے، پی ٹی آئی اور اتحادی یہ نہیں لائے۔

    فروغ نسیم نے کہا کہ نیب ترامیم سے متعلق اپوزیشن سے بات ہوئی ہے، کئی پوائنٹس ایک جیسے ہیں۔ اپوزیشن سے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا، اگر اس معاملے پر اتفاق ہوگیا تو ٹھیک ورنہ آرڈینس لایا جائے گا۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون نے بتایا کہ نیب قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ ادارے کا فوکس میگا کرپشن تک رہے گا۔ نجی شخصیات تک کارروائی کا اختیار ختم کر دیا جائے گا۔
    2gvsho3 - نیب ترامیم پر اتفاق ہو گیا تو ٹھیک ورنہ آرڈینس لایا جائے گا: فروغ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: نیب ترامیم پر اتفاق ہو گیا تو ٹھیک ورنہ آرڈینس لایا جائے گا:

    2gvsho3 - نیب ترامیم پر اتفاق ہو گیا تو ٹھیک ورنہ آرڈینس لایا جائے گا: فروغ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •