مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے، امریکی تھنک ٹینک
امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، خطے میں ایٹمی جنگ چھڑنے کا خطرہ ظاہر کردیا گیا ہے۔
امریکی تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ کشمیر کا تنازع دونوں ممالک کے درمیان جنگ کیلئے آگ کی چنگاری ثابت ہو سکتا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے ایٹمی جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق استصواب رائے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو آج تک پورا نہیں کیا گیا۔امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں بھارتی وزیر دفاع کے جوہری ہتھیار پہلے نہ استعمال کرنے کی پالیسی کو ترک کرنے کے بیان کے حوالے سے کہا کہ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع بڑھ گیا ہے۔