Results 1 to 2 of 2

Thread: راشد لطیف کی چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic راشد لطیف کی چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت

    راشد لطیف کی چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت
    1496562 33339109 - راشد لطیف کی چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت
    سرکاری ٹی وی سمیت دیگر مصروفیات کے باعث پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا

    لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق قومی وکٹ کیپر راشد لطیف نے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی ۔ذرائع کے مطابق راشد لطیف پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں گزشتہ چار روز سے موجود ہیں اور صوبائی ٹیموں کی سلیکشن کیلئے مصباح الحق اور ندیم خان کے ساتھ مسلسل میٹنگ کر رہے ہیں تاہم پی سی بی حکام راشد لطیف کو چیف سلیکٹر بننے کیلئے قائل کرنے میں ناکام رہے ۔ وہ سرکاری ٹی وی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس لئے انہوں نے بورڈ کی پیشکش کو شکریہ کے ساتھ مسترد کر دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ کو سلیکشن کمیٹی دے کر نیا تجربہ کیا جا رہا ہے اور نیوزی لینڈ کے سسٹم پر چھ صوبائی کوچز کے ساتھ مل کر نئی سلیکشن کمیٹی کام کرے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ انضمام الحق کی سربراہی میں سابقہ سلیکشن کمیٹی نے تین سال کے دوران جو ٹیمیں منتخب کیں ان پر سوالات اٹھائے جاتے رہے اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو اچھی ساکھ کی حامل ہو۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلیکٹرز، جونیئر سلیکٹرز اور کوچز نے جن صوبائی ٹیموں کا انتخاب کیا ہے اس پر راشد لطیف، مصباح الحق اور ندیم خان نے کئی اعتراضات کئے اور کھلاڑیوں میں ردوبدل کیا گیا ہے ۔
    2gvsho3 - راشد لطیف کی چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: راشد لطیف کی چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت

    2gvsho3 - راشد لطیف کی چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •