ہیڈ کوچ اور نئی ٹیم انتظامیہ کا انتخاب، پی سی بی کا 5 رکنی پینل تشکیل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ سمیت نئی ٹیم انتظامیہ کے انتخاب کیلئے پانچ رکنی پینل تشکیل دے دیا۔ کوچنگ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز 29 اگست سے شروع ہو رہے ہیں۔
کرکٹ بورڈ کے پانچ رکنی پینل میں انتخاب عالم، ذاکر خان، بازید خان، چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور اسد علی خان شامل ہیں۔ مصباح الحق اور وقار یونس سمیت امیدواروں کے انٹرویوز 29 اگست سے شروع ہو رہے ہیں۔
پانچ رکنی پینل پاکستان ٹیم کے لئے نئے کوچنگ سٹاف کی سفارشات چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھجوائے گا۔ پینل کی سفارشات پر نئے ہیڈ کوچ سمیت دیگر کوچز کا اعلان ستمبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ پینل کی جانب سے امیدوار کے نام فائنل ہوتے ہی پی سی بی باقاعدہ اعلان کر دے گا۔