Results 1 to 2 of 2

Thread: اظہر علی نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کا عندیہ دے دیا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic اظہر علی نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کا عندیہ دے دیا

    اظہر علی نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کا عندیہ دے دیا
    507276 13427344 - اظہر علی نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کا عندیہ دے دیا
    قومی بیٹسمین اظہر علی نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کا عندیہ دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے کھیل کا معیار بڑھے گا اور نیا فارمیٹ بہترین نتائج لائے گا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں پری سیزن کنڈیشننگ کیمپ میں ٹریننگ کے بعد انہوں نے کہا کہ کپتان بننے کیلئے اب تک اُن سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے، اگر پی سی بی نے فیصلہ کر لیا تو وہ اس بارے میں ضرور سوچیں گے تاہم ون ڈے کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے ابھی نہیں سوچا ہے او ر وہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر قائم ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم کو ون ڈے میں ان کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس بارے میں سنجیدگی سے غور کیا جا سکتا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ سے کھیل کا معیار بڑھے گا اور نیا فارمیٹ بہترین نتائج لائے گا۔ اظہر علی کے مطابق جب لمیٹڈ اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو اس وقت یہی کہا تھا کہ وہ ڈومیسٹک لیول پر تمام طرز کی کرکٹ جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ بہت کم کھیلنے کو مل رہی ہے اور اگر وہ ڈومیسٹک لیول پر میچز نہیں کھیلیں گے تو ٹیسٹ کرکٹ کیلئے فارم بحال رکھنا بہت مشکل ہوجائے گی۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ پر انہیں کوئی پریشانی نہیں البتہ دو بڑے اور سینئر کھلاڑیوں کے جانے سے ٹیم کو فرق ضرور پڑا ہے۔ وہ خود کوشش کر رہے ہیں کہ یونس خان اور مصباح الحق کا خلا ء پر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا تسلسل واپس آرہا ہے لیکن اگر ٹیم آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں نہیں جیتے گی تو رینکنگ بہتر نہیں ہو سکتی اور وہاں جا کر اچھی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔
    2gvsho3 - اظہر علی نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کا عندیہ دے دیا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: اظہر علی نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کا عندیہ دے دیا

    2gvsho3 - اظہر علی نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کا عندیہ دے دیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •