Results 1 to 6 of 6

Thread: مرا دل اور مری جان مدینے والے

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam مرا دل اور مری جان مدینے والے

    مرا دل اور مری جان مدینے والے

    تجھ پہ سو جان سے قربان مدینے والے

    بھر دے بھر دے مرے داتا مری جھولی بھر دے

    اب نہ رکھ بے سرو سامان مدینے والے

    کل کے مطلوب کا محبوب ہے معشوق ہے تو

    اللہ اللہ تری شان مدینے والے

    آڑے آتی ہے تری ذات ہر اک رکھیا کے

    میری مشکل بھی ہو آسان مدینے والے

    پھر تمنائے زیارت نے کیا دل بے چین

    پھر مدینہ کا ہے ارمان مدینے والے

    تیرا در چھوڑ کے جاؤں تو کہاں جاؤں میں

    میرے آقا میرے سلطان مدینے والے

    سگ طیبہ مجھے کہہ کر پکاریں بیدم

    یہی رکھے مری پہچان مدینے والے
    Last edited by intelligent086; 14-09-2019 at 05:44 AM.
    2gvsho3 - مرا دل اور مری جان مدینے والے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •