نوکری کے متلاشی مکی آرتھر کو نئی ذمہ داریاں مل گئیں
کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے تین سال تک ذمہ داریاں نبھانے والے قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کو نئی نوکری مل گئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد فارغ کیے جانے والے گرین شرٹس کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو نیوزی لینڈ میں نئی مصروفیت مل گئی ہے۔ وہ کیویز میں سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم سینٹرل سٹیج کی کوچنگ کریں گے۔
اپنے دور میں پاکستانی کرکٹرز کے بے پناہ ٹیلنٹ اور روشن مستقبل کی باتیں کرنے والے مکی آرتھر نے نئی نوکری ملتے ہی نیوزی لینڈ کی کرکٹ کے گن گانا شروع کر دیئے ہیں۔
سابق پاکستانی کوچ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے حوالے سے ہمیشہ پرجوش رہا ہوں، یہاں کا سسٹم بہترین ہے، چیمپئن سینٹر سٹیج کو اعزاز کے دفاع کے لئے تیار کروں گا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں سمیش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ دسمبر میں شروع ہونے سے قبل مکی آرتھر چارج سنبھال لیں گے۔