خیبر پختونخوا قومی انڈر 13 ون ڈے کرکٹ چیمپئن بن گیا
&amptemp hash45706ca4d563f1d5892106b3e7a7667a - خیبر پختونخوا قومی انڈر 13 ون ڈے کرکٹ چیمپئن بن گیا
فائنل میچ میں جنوبی پنجاب کو 5وکٹوں سے شکست ،احمد حسین مردمیدان رہے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا نے قومی انڈر 13 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ،فائنل میں جنوبی پنجاب کو5وکٹوں سے ہرادیا ۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 30 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے ۔ اوپنر فہد کاشف نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، محمد سلمان نے 3 وکٹیں لیں۔جواب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 28ویں اوور میں حاصل کرلیا۔مین آف دی فائنل میچ اوپنر احمد حسین نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی ۔ خیبرپختونخوا کے احمد حسین پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور ایونٹ کے بہترین بلے بازبھی قرارپائے ۔سندھ کے اذان بشیر کو بہترین باؤلر اور جنوبی پنجاب کے سمیر احمد کو بہترین فیلڈراور سندھ کے محمد رمیز کوبہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔