ہری مونگ کی دال
اجزاء:ہری مونگ کی دال1/2 کلو، دہی 1/2 کپ، کریم 1/2 کپ، زیرہ ایک چائے کا چمچ، ٹماٹر دو عدد،ادرک لہسن دو چائے کے چمچ،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،ہری مرچ دو عدد، تیل 1/2 کپ،بارک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ 1/2چائے کا چمچ،رائی1/2 چائے کا چمچ، ہرا دھنیا حسبِ ضرورت،نمک ایک چائے کا چمچ
ترکیب:تیل گرم کر کے رائی اور زیرہ ڈال دیں۔خوشبو آنے لگے تو اس میں ٹماٹر،ادرک لہسن،پسی لال مرچ،ہری مرچ،دہی،نمک اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں،پھر اس میں اُبلی ہری مونگ دال شامل کر کے دھیمی آنچ پر پندرہ منٹ پکائیں۔آخر میں کریم،ہرا دھنیا اور باریک کٹی ادرک ڈال کر چولہا بند کر دیں۔