Results 1 to 2 of 2

Thread: دنیا کی کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کو بچھڑے 8 برس بی

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel دنیا کی کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کو بچھڑے 8 برس بی

    دنیا کی کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کو بچھڑے 8 برس بیت گئے
    arfa.jpg
    دنیا کی کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کو بچھڑے 8 برس بیت گئے، ارفع کریم نے 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا۔

    ارفع کریم رندھاوا 2 فروری 1995ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے محض 9 برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے تہلکہ مچا دیا۔ ارفع نے فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ، صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگر اعزازات حاصل کیے۔

    2005ء میں مائیکرو سافٹ کے خالق بل گیٹس نے ارفع کریم کو ذاتی مہمان بنا کر امریکہ آنے کی دعوت دی۔ بل گیٹس نے ارفع کریم سے خصوصی ملاقات کی اور مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کروایا۔ اس کے علاوہ ارفع کریم کو مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ایپلی کیشن کی سند بھی عطا کی۔

    مائیکرو سافٹ نے بار سلونا میں 2006ء کی تکنیکی ڈیولپرز کانفرنس منعقد کی اور پوری دنیا سے 5 ہزار سے زیادہ مندوبین میں سے پاکستان سے صرف ارفع کریم کو مدعو کیا۔ علاوہ ازیں ارفع کریم نے دبئی کے فلائنگ کلب میں صرف 10 سال کی عمر میں ایک طیارہ اڑایا اور طیارہ اڑانے کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا۔

    ارفع کو 22 دسمبر 2011 کو مرگی کا دورہ پڑنے پر لاہور کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ روز کومے میں رہنے کے بعد 14 جنوری 2012ء کو خالق حقیقی سے جا ملیں لیکن مائیکرو سافٹ کی تاریخ میں ناقابل فراموش نقوش چھوڑ گئیں۔
    حکومت نے بعد از مرگ لاہور کے ایک ٹاور اور کراچی کا آئی ٹی سینٹر ارفع کریم کے نام سے منسوب کر دیا۔

    2gvsho3 - دنیا کی کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کو بچھڑے 8 برس بی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: دنیا کی کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کو بچھڑے 8 بر

    2gvsho3 - دنیا کی کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کو بچھڑے 8 برس بی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •