Results 1 to 4 of 4

Thread: مزاحیہ شاعری ) ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 مزاحیہ شاعری ) ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی

    ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی
    عالموں نے رات بھر اِس نیوز کی تردید کی

    ریڈیو کہتا تھا سن لو کل ہماری عید ہے
    اور عالم کہتے تھے یہ غیر شرعی عید ہے

    دو دھڑوں میں بٹ گئے تھے ملک کے سارے عوام
    اِک طرف سب مقتدی تھے، اِک طرف سارے امام

    بیٹا کہتا تھا کہ کل شیطان روزہ رکھے گا
    باپ بولا: "تیرا ابا جان روزہ رکھے گا"

    بیٹا کہتا تھا کہ میں سرکاری افسر ہوں جناب
    روزہ رکھوں گا تو مجھ سے مانگا جائے گا جواب

    باپ یہ کہتا تھا پھر یوں بام پر ایماں کے چڑھ
    روزہ بھی رکھ اور روزے میں نمازِ عید پڑھ

    آج کتنا فرق فل اسٹاپ اور کامے میں تھا
    باپ کا روزہ تھا بیٹا عید کے جامے میں تھا

    اختلاف اِس بات پر بھی قوم میں پایا گیا
    چاند خود نکلا تھا یا جبراً نکلوایا گیا
    ٭٭٭
    دلاور فگار​
    2gvsho3 - مزاحیہ شاعری ) ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: مزاحیہ شاعری ) ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی

    2gvsho3 - مزاحیہ شاعری ) ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی

  3. #3
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    12,694
    Mentioned
    1006 Post(s)
    Tagged
    2307 Thread(s)
    Rep Power
    21474863

    Default Re: مزاحیہ شاعری ) ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی

    zabardast





  4. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: مزاحیہ شاعری ) ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی

    Quote Originally Posted by Usm@n Butt View Post
    zabardast
    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - مزاحیہ شاعری ) ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •