ایک مرتبہ کسی ممتحن نے سوال کے پرچے میں لکھاتھا کہ اپنی محبوبہ کو ایک خط لکھو جس میں شادی کی درخواست ہو۔اس سے متاثر ہوکر دلاور فگار نے ایک نظم لکھی تھی اس کے کچھ اشعار ملاحظہ ہوں
اپنے اندازہ سے طول شام تنہائی بتائو
صرف تخمینا شب ہجراں کی لمبائی بتائو
انڈیا کا ایک نقشہ اپنی کاپی پر بتائواورپھر اس میں حدود کوچہ جاناں دکھائو
وصل کی درخواست پر کس کی سفارش چاہئے
عشق کے پودے کو کتنے انچ بارش چاہئے
مادر لیلیٰ نے تو لیلی نہ بیاہی قیس کو
تم اگر لیلی کی ماں ہوتے توکیاکرتے لکھو
ایک عاشق تین دن میں چلتاہے انیس میل
تین عاشق کتنے دن میں جائیں گے اڑٹیس میل