بہت دن ہو گئے...!ملنے نہیں آئے
نہ جانے کس دیارِ سنگ و آہن کا نوشتہ ہو گئے ہو
کون سے‘ آسیب گھر کے پیچ و خم میں کھو گئے ہو
کسی طلسمِ قریۂ نا مہرباں نے تم کو پتھر کر دیا
ہفتوں، مہینوں اور برسوں سے،
نہیں... شاید زمانوں سے
مجھے ملنے نہیں آئے
تم ایسے بے مروّت تو نہیں تھے
عرفان صدیقی