چکن گریوی
chik.jpg
اجزاء
میری نیشن کے لیے)بون لیس چکن1/2کلو،ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ، بھنا زیرہ ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،انڈا ایک عدد،گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،سرکہ دو کھانے کے چمچ،تیل حسبِ ضرورت (گریوی کے لیے اجزاء)کڑی پتے آٹھ عدد،ہری مرچیں چار عدد،فوڈ کلر ایک چٹکی،پیاز چوپڈ ایک عدد، ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،ٹومیٹو پیسٹ 1/2 کپ، تیل چار کھانے کے چمچ،دہی ایک کپ
ترکیب:چکن پر میری نیشن کے اجزاء لگا کر کچھ دیر رکھ دیں۔اب اسے تیل میں فرائی کر کے نکال لیں۔گریوی کے لیے ایک پین میں تیل گرم کر کے کڑی پتے ڈالیں،پھر اس میں پیاز شامل کر دیں۔اس کے بعد دہی،ہری مرچیں،فوڈ کلو،ہلدی،نمک،گرم مصالحہ اور ٹومیٹو پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔اب اس میں ایک کپ پانی ملا دیں۔اُبال آنے پر چکن ڈال کر پانچ منٹ دم دیں اور سرو کریں۔