باربی کیو رولز

اجزاء:چکن بون لیس تین سو گرام،پراٹھے حسبِ ضرورت،انڈا ایک عدد،باریک کٹی گاجر ایک عدد، باریک کٹی شملہ مرچ ایک عدد،باریک کٹی ہری پیاز دو عدد،باریک کٹی بند گوبھی ایک کپ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،پپیتا ایک چائے کا چمچ،تیل ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ،دہی دو کھانے کے چمچ،کوئلہ ایک ٹکڑا،تیل تلنے کے لیے،نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب:چکن بون لیس پر دہی،پپیتا،کُٹی لال مرچ،زیرہ،نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ لگا کر ایک کھانے کا چمچ گرم تیل میں بھون لیں۔چکن گل جائے تو اس میں باریک کٹی گاجر،باریک کٹی شملہ مرچ،باریک کٹی ہری پیاز اور باریک کٹی بند گوبھی ڈال کر تیز آنچ پر ایک منٹ فرائی کر لیں۔اب چولہا بند کر کے چکن میں کالی مرچ شامل کریں اور کوئلے سے دھواں دیں۔اس کے بعد پراٹھوں میں چکن کا آمیزہ بھریں اور انڈا لگا کر انہیں بند کر دیں۔آخر میں 180ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ بیک کر لیں۔