آلمنڈ آئس کریم کسٹرڈ
کسٹرڈ بنانے کے لیے اجزاء: دودھ1/2لیٹر،کسٹرڈ پائوڈر چار کھانے کے چمچ،چینی1/2کپ
آلمنڈ آئس کریم کے لیے اجزاء: کریم ایک پیکٹ،جیلیٹن پائوڈر ایک کھانے کا چمچ،دودھ ایک کپ،کنڈینسڈ ملک1/2کپ،تلے ہوئے بادام 1/2کپ
ترکیب: کسٹرڈ بنانے کے لیے دودھ گرم ہونے کے لیے رکھ دیں۔جب اُبال آ جائے تو اس میں چینی شامل کر کے حل کر لیں،پھر اس میں کسٹرڈ پائوڈر ڈالیں اور ٹھنڈا کر کے جما دیں۔آلمنڈ آئس کریم کے لیے بلینڈر میں کریم،دودھ، کنڈینسڈ ملک،تلے بادام اور جیلیٹن پائوڈر ڈال کر بلینڈ کر لیں،پھر اسے فریزر میں جما لیں۔ آخر میں کسٹرڈ اور آئس کریم کو مکس کر لیں اور اوپر بادام ڈا ل کر سرو کریں۔