ریشہ کباب
اجزاء: بون لیس چکن1/2کلو،پپیتا دو چائے کے چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،بریڈ سلائس دو عدد،انڈا ایک عدد،ہری مرچیں دو عدد،کریم دو کھانے کے چمچ،تیل حسبِ ضرورت
ترکیب: چکن پر پپیتا،کالی مرچ،نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ لگا کر تیس منٹ رکھ دیں۔اب چکن کو پکنے کے لیے رکھ دیں،پھر گلنے پر اسے ریشہ کر لیں۔اس کے بعد بریڈ سلائس،ہری مرچیں،کریم اور انڈے کو چکن میں مکس کر کے کباب بنا لیں اور گرم تیل میں فرائی کر کے سرو کریں۔