کریمی ویجی ٹیبل
اجزاء: آلو1/2کلو، گاجر دو عدد،مٹر ایک کپ،شملہ مرچ دو عدد،ٹماٹر چار عدد،ہلدی1/2چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،کُٹا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ،کوکو نٹ کریم ایک کپ،دہی1/2 کپ، تیل1/2کپ
ترکیب: سبزیوں کو باریک کاٹ لیں ،اب تیل گرم کر کے زیرہ ڈالیں۔جب خوشبو آئے تو باریک کٹی سبزیاں ڈالیں اور فرائی کر کے آنچ دھیمی کر لیں۔ایک کپ پانی ڈال کر ٹماٹر،ہلدی،نمک،کُٹی لال مرچ اور دہی ڈال کر ڈھک دیں۔جب سبزیاں گل جائیں تو کوکو نٹ کریم ڈال کر چولہا بند کر دیں۔