چنے اور نان کی حلیم
اجزاء: گائے کا اُبلا گوشت ایک کلو،اُبلے سفید چنے ایک پائو،نان دو عدد،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ، لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،نمک دو چائے کے چمچ،ہلدی دو چائے کے چمچ،جائفل1/2چائے کا چمچ، جاوتری 1/2 چائے کا چمچ،تیز پتے دو عدد،زیرہ دو چائے کے چمچ،پیاز ایک عدد،تیل1/2کپ،پسا دھنیا دو چائے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ1/2چائے کے چمچ
ترکیب: گائے کا اُبلا گوشت،اُبلے سفید چنے اور نان کو گرائینڈر میں پیس لیں۔1/2کپ تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن ڈالیں۔اب لال مرچ،نمک،ہلدی ،جائفل،جاوتری،تیز پتے،زیرہ،پسا دھنیا اور گرم مصالحہ شامل کر کے بھون لیں،پھر اس میں گرائینڈ کیا ہوا مکسچر ڈال کر دھیمی آنچ پر آدھے گھنٹے کے لیے پکنے دیں،ساتھ ہی چمچ ہلاتی رہیں۔جب تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو دوسرے برتن میں تیل گرم کر کے پیاز برائون کر لیں اور تڑکا لگا کر پیش کریں۔